File Photo

بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
21 اگست 2016 (09:55)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم راولپنڈی' گوجرانوالہ' لاہور' مالاکنڈ' ہزارہ ڈویژنوں' فاٹا ' گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 28
کراچی 27
پشاور 25
کوئٹہ 17
گلگت اور مری 14
اور مظفر آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ