امریکی عہدیداروں کا وفد انقرہ کا دورہ کرے گا
21 اگست 2016 (09:53)
0

امریکی عہدیداروں کا ایک وفد انقرہ کا دورہ کرے گا اور ترکی کی حکومت کی جانب سے پنسلوانیامیں مقیم خود ساختہ جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے خلاف عائد الزامات پر بات چیت کرے گا۔

ترکی نے فتح اللہ گولن پر ناکام فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کاالزام عائد کیا ہے اور صدر طیب اردوان نے امریکہ سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ان کی حوالگی سے انکار پر نیٹو اتحاد میں شامل دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔