وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مکمل ادائیگی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Ishaq Dar and FBR

برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے:ڈار
21 اگست 2016 (09:49)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آبادمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیلز ٹیکس ری فنڈز کے عمل کا جائزہ لیا گیا جس کا 2016 کے بجٹ میں وعدہ کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین ایف بی آر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں ان کی تقسیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیس اپریل تک ری فنڈز کی ادائگی کے احکامات کو اس ماہ کی تئیس تاریخ تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تاجروں خصوصاً برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مکمل ادائیگی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔