File Photo

حکومت پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ موثر انداز میں اٹھا رہی ہے:رانجھا
21 اگست 2016 (09:42)
0

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ موثر انداز میں اٹھا رہی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے اور اس اہم معاملے کو اجاگر کرنے کے لئے تمام سفارتی فورم بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

محسن شاہنواز نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط دفاعی اور انٹیلی جنس نظام کے باعث بھارت کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔