Azadi Train

آزادی ٹرین آج ساہیوال کیلئے روانہ ہو رہی ہے
21 اگست 2016 (09:35)
0

پاکستان ریلوے کی خصوصی آزادی ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پر تین روز قیام کے بعد آج ساہیوال کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔ ٹرین ساہیوال کے سفر میں رائے ونڈ چوکی اور اوکاڑہ سمیت مختلف ریلورے جنکنشز پر دو گھنٹے قیام کرے گی۔ لاہور میں آزادی ٹرین کے ثقافتی فلوٹس اور گیلریوں کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

عوام نے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنے پر پاکستان ریلوے کی تعریف کی۔