بم حملے میں چورانوے افراد زخمی ہوگئے ۔

File Photo

ترکی:بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی
21 اگست 2016 (09:32)
0

ترکی کے شہر غازی انتاپ میں شادی کی تقریب میں بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بیان میں دولت اسلامیہ پر بم حملے کا الزام لگایا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بظاہر دھماکہ خودکش معلوم ہوتا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ترکی کے صوبے غازی قطب میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم ترک حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور جس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔