وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے جامع لائحہ عمل پر کام کر رہی ہے۔

File Photo

لاہور نالج پارک تعلیمی شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا:شہباز
21 اگست 2016 (09:27)
0

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور نالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس میں منصوبے کے ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور نالج پارک کمپنی کے مشیر او ر Howard یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر Spiro Pollalis نے منصوبے کے ڈیزائن اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے جامع لائحہ عمل پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نالج پارک تعلیمی شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور طلباء کو جدید علوم اور تحقیق سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔