وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اسی سے نوے فیصد دہشت گردوں کاخاتمہ کر دیا گیا ہے۔

File Photo

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان میں امن بحال کیا ہے:زہری
21 اگست 2016 (09:23)
0

وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلوچستان میں امن بحال کیا ہے جس کے لئے وہ تعریف کی مستحق ہے۔

وہ کراچی میں وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی خیریت دریافت کرنے کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اسی سے نوے فیصد دہشت گردوں کاخاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔