وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

File Photo

پرامن پاکستان کی منزل اب دور نہیں:دستگیر
21 اگست 2016 (09:20)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام دوست اور نتیجہ خیز پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت روزبروز بڑھتی جارہی ہے۔ گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی یافتہ پاکستان کا وعدہ پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کی منزل اب دور نہیں ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ کنٹینر گروپ کی طرف سے انتشار پیدا کرنے کے باوجود حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی پر پوری توجہ دے رہی ہے۔