وزیر مملکت نے کہا کہ حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

 پاکستانی معیشت نے استحکام کی منزل حاصل کر لی،مریم اورنگزیب
21 اپریل 2017 (22:25)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت نے استحکام کی منزل حاصل کر لی ہے جیسا کہ متعدد اقتصادی اشاریوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013میں مک میں امن و امان کا مسئلہ تشویشناک تھا تاہم حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث اس میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے کارکردگی کے ذریعے اپنے خلاف تمام بے بنیاد الزامات کا جواب دے دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مثبت اقتصادی اشاریوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں حکومت اور پاکستان کے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔


comments powered by Disqus