وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری نے قرارداد ایوان میں پیش کی۔

بلوچستان اسمبلی کا وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد
21 اپریل 2017 (20:38)
0

بلوچستان اسمبلی نے جمعہ کے روز تیسرے پہر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم محمد نوازشریف کی فعال قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
بلوچستان کے وزیراعلی نواب ثنا ء اﷲ خان زہری نے ایوان میں قرارداد پیش کی ۔
نواب ثناء اﷲ زہری نے ایوان میں کہاکہ وہ پانامہ پیپرز مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہیں اور وہ عدالت عظیمی کے فیصلے کے تحت تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بھی کھلے دل سے تسلیم کریںگے۔
بعدازاں ایوان کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا ۔