صدر کا نامزد سفیر پر سعودی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینے پر زور۔

پاکستان دہشت گردی کے مقابلے کیلئے عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،صدر
21 اپریل 2017 (20:26)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں سعودی عرب کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر خان ہشا م بن صدیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
صدرنے امیدظاہر کی کہ نامزد سفیر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریںگے ۔
صدرنے کہاکہ دونوں ملکوں کا تمام علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں یکساں موقف ہے اوربین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے ۔
انہوں نے نامزد سفیر کوہدایت کی کہ سعودی تاجروں پر زوردیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے کام کریں۔
ممنون حسین نے نامزد سفیر پر زوردیا کہ وہ مدینہ میں رہنے والے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔