جیمز میٹس نے کہا کہ امریکہ یہ معاملہ سفارتی طور پر اٹھائے گا۔

شام کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں،امریکی وزیر دفاع
21 اپریل 2017 (19:49)
0

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شام نے حالیہ دنوں میں اپنے جنگی طیارے مختلف مقامات پر تعینات کئے ہیں اوراس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز تل ابیب میں اسرائیلی وزیردفاع کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔
میٹس نے کہاکہ امریکہ کو یقین ہے کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان کا ملک یہ معاملہ سفارتی طورپر اٹھائے گا ۔


comments powered by Disqus