نادرا نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ نظام تین مراحل میں متعارف کرایا جائے گا۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے آزمائشی تجربے کا فیصلہ
21 اپریل 2017 (19:32)
0

اسلام آباد میں جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردارمحمد رضا کے زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آزمائشی بنیادوں پر انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کانظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

نادرا نے شرکاء کو بتایاکہ یہ نظام تین مراحل میں متعارف کرایاجائے گا پہلے مرحلے میں ووٹروں کی تصدیق اور رجسٹریشن کی جائے گی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں نتائج تیارکیے جائیںگے۔
زیادہ تر شرکاء کا موقف تھا کہ یہ منصوبہ آزمائشی منصوبے کے دوران سامنے آنے والی خامیاں دورکرکے متعارف کرایاجائے ۔