محمد زبیر نے کہا کہ معاشرہ تعلیم کی کمی اور عدم برداشت کی وجہ سے پستی کا شکار ہے۔

اعلیٰ تعلیم میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے،گورنر سندھ
21 اپریل 2017 (18:17)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جدید معیار کے مطابق اعلیٰ تعلیم میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کراچی میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تعلیم کی کمی اور عدم برداشت کی وجہ سے پستی کا شکار ہے اور صورتحال صرف تعلیم کے ذریعے ہی بہترہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا معیار تعلیم بین الاقوامی سطح کے برابر لانے کی اور اپنی توجہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق پر مرکوزکرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور محققین کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کی غرض سے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔


comments powered by Disqus