مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی۔

امیر مقام کی پانامہ پیپرز بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تحسین
21 اپریل 2017 (18:09)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پانامہ پیپرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔
انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی فیصلے سے ملک میں جمہوریت کے استحکام میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پانامہ پیپرز کے بارے میں واویلا مچا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔
امیرمقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی جماعت ہے جوملک بھرمیں مقبول ہے انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن وزیراعظم کی موثر پالیسیوں کی بدولت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہے ہیں۔


comments powered by Disqus