وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس سمیت تمام فصلوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

حکومتی مراعات کے باعث زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا،بوسن
21 اپریل 2017 (18:05)
0

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی گئی مراعات کے باعث زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس سمیت تمام فصلوں کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چھوٹے کسانوں کے لئے جنرل سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کر دیا ہے۔
وزیر نے کہا کہ گندم کی فصل کا ہدف بھی حاصل کرلیا جائے گا۔


comments powered by Disqus