وزیراعلیٰ نے فراری کمانڈروں کو قومی پرچم اور پھول پیش کیے۔

بلوچستان،450فراری کمانڈر وں نے ہتھیار ڈال دئیے
21 اپریل 2017 (17:52)
0

بلوچستان میں چارسو پچاس فراری کمانڈر اپنے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سلسلے میں جمعہ کے روز کوئٹہ میں ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری تھے۔
وزیراعلیٰ نے فراری کمانڈروں کو قومی پرچم اور پھول پیش کیے۔

وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صوبے کو ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے امن کی بحالی کو ترجیح دے رہی ہے ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام ریاستی ادارے آج قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں کے ساتھ ہرطرح کے تعاون اور انھیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
انہوں نے گمراہ عناصر کودعوت دی کہ وہ وطن واپس آکر تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لیں۔