وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے اورنج کیب سکیم شروع کی جائے گی۔

شہبازشریف کا بیروزگار نوجوانوں کو ایک لاکھ اورنج کیبس فراہمی کا اعلان
21 اپریل 2017 (17:48)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے اورنج کیب سکیم شروع کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس کے دوران اورنج کیب سکیم اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے درمیان ایک لاکھ گاڑیاں تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بہتری کیلئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ای گورننس اور شفافیت کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔