آزادکشمیر کے صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری دنیا میں سب سے زیادہ نہتے ہیں۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ ملک کا تشخص حقیقی معنوں میں پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:مسعود خان
21 اپریل 2017 (16:26)
0

آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ ملک کا تشخص حقیقی معنوں میں پیش اور اجاگر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔آج اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات اس حوالے سے اہمیت کی حامل ہے کہ بھارت پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والے ملک کے طور پر پیش کرنے کیلئے اپنے ذرائع ابلاغ کو استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری دنیا میں سب سے زیادہ نہتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھارتی ذرائع ابلاغ ان کو عسکریت پسند اور دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


comments powered by Disqus