بھارتی انتظامیہ انتخابی ڈرامہ رچانے کی بجائے عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرے:سید علی گیلانی
21 اپریل 2017 (16:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی انتظامیہ انتخابی ڈرامہ رچانے کی بجائے عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرے  آج سرینگر میں سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کٹھ پتلی انتظامیہ پر زور دیا کہ اسلام آباد کے حلقے میں نام نہاد ضمنی انتخابات منسوخ کرے ۔
جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کلگام کے مظفراحمد کی شہادت کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج انتہائی بے دردی سے کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔


comments powered by Disqus