وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرنے والے توہین عدالت کررہے ہیں۔

21 اپریل 2017 (16:06)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خود اور اپنی تین نسلوں کو عدالت عظمیٰ کے سامنے احتساب کے لئے پیش کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے احتساب کے عمل سے گزر ے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کی استدعا مسترد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کا جواب بھی دیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرنے والے توہین عدالت کررہے ہیں۔