قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ ادارے ہماری طاقت ہیں اور ہمیں معاملات کے حل کے لئے انہیں مقدم رکھنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری عمل کی حمایت کی ہے: خورشید شاہ
21 اپریل 2017 (15:43)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری عمل کی حمایت کی ہے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو قائم رکھا ہے ۔آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے ہماری طاقت ہیں اور ہمیں معاملات کے حل کے لئے انہیں مقدم رکھنا چاہیے۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے پانامہ پیپرز پر عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات نہیں کر سکتی۔