خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ادارے ہماری طاقت ہیں اور ہمیں معاملات کے حل کے لئے انہیں مقدم رکھنا چاہئے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے:شیخ آفتاب
21 اپریل 2017 (15:35)
0

قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے شفاف تحقیقات کے لئے اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوں۔
ادھر حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان سپیکر کی نشست کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ انہوں نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا مطالبہ فیصلے پر ان کی مایوسی کا عکاس ہے۔
سپیکر کی طرف سے ایوان کے قواعدوضوابط کی پاسداری کے بار بار انتباہ کے باوجود حزب اختلاف کے ارکان نعرے لگاتے رہے۔
بعد میں سپیکر نے ایوان کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔


comments powered by Disqus