عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرنے کہاہے کہ احتساب کے عمل میں اس فیصلے کے دوررس اثرات ہوں گے۔

اسفندیار ولی کا پانامہ پیپرز مقدمے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم
21 اپریل 2017 (14:07)
0

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پانامہ پیپرز مقدمے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل میں اس فیصلے کے دوررس اثرات ہوں گے۔

انہوں نے خیبرپختونخواء حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتساب کے نام پر اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


comments powered by Disqus