نوازشریف نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح وبہبود بالخصوص ان کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کیلئے لگن سے کام کریں۔

21 اپریل 2017 (13:07)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے نگہبان ہونے کی وجہ سے سعودی عرب سے گہرا جذبانی لگاؤ رکھتے ہیں ۔وہ آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے لئے نامزد سفیر خان ہشام سے باتیں کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ملک تمام معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے حج سہولتوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ حج کے لئے انتظامات کی خودنگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری پر خصوصاً برادری کی قونصلر سروسز تک آسان رسائی کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح وبہبود بالخصوص ان کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کیلئے لگن سے کام کریں۔