اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے مضبوط یورپ ان کے لئے انتہائی اہم ہے۔

صدر ٹرمپ کایورپی یونین کے مضبوط اتحاد کے برقرار رہنے کی خواہش کااظہار
21 اپریل 2017 (12:20)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے مضبوط اتحاد کے برقرار رہنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔واشنگٹن میں اٹلی کے وزیراعظم پائولو گینٹی لونی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے مضبوط یورپ ان کے لئے انتہائی اہم ہے۔

اس سے پہلے صدر ٹرمپ کے ماضی کے بیانات پر یورپی رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد دوسرے ملک بھی اس اتحاد سے الگ ہو سکتے ہیں۔