file photo

پانامہ پیپرز مقدمہ، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
21 اپریل 2017 (08:38)
0

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے پانامہ پیپرزمقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
واشنگٹن میں اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان لنک کے صدر حامدملک نے فیصلے کوجمہوریت اورانصاف کی فتح قراردیا۔
پاکستانی برادری کے دوسرے ارکان نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزادہے اور کسی سیاسی دبائو کے بغیرکام کررہی ہے۔