قومی شاعر ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کی 79ویں برسی
21 اپریل 2017 (07:28)
0

قومی شاعراورفلسفی ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کی 79ویں برسی منائی جمعہ کے روز منائی گئی۔
علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کیا اوربرصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور دیا جہاں وہ اپنے مذہب اور ثقافتی روایات کے مطابق آزادانہ زندگی بسرکرسکیں۔
مختلف ادبی اورثقافتی تنظیموں نے قومی شاعر کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک اور بیرون ملک میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے۔ریڈیو پاکستان نے بھی اس موقع پر خصوصی پروگرام نشر کئے۔
علامہ محمداقبال 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور21 اپریل 1938ء کو لاہورمیں وفات پائی۔