پرویزخٹک نے چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کونہایت کامیاب قراردیا

file photo

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چین سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
21 اپریل 2017 (07:05)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے چینی اور دوسری غیرملکی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
بیجنگ میں گلوبل ٹائمز سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سازگارصنعتی پالیسیوں پرعملدرآمد کررہی ہے۔
پرویزخٹک نے چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کونہایت کامیاب قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے چین میں سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمت کی ساٹھ یادداشتوں اورمختلف تاجروں نے چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی پچیس یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔