file photo

طلباء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے نمازجمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کی اپیل
21 اپریل 2017 (07:00)
0

سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے سرینگرمیں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں طلباء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے آج نمازجمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
مزاحمتی قیادت نے کہاکہ مقبوضہ خطے میں غیراعلانیہ مارشل لاء کے نفاذ سے علاقے کو مسلح فورسز کے حوالے کردیاگیاہے جو اپنے راستے میں آنے والے ہرشخص کو قتل کررہی ہیں۔
حریت رہنمائوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے تعلیمی اداروں پرحملوں اور طلباء کوزخمی کرنے کے واقعات کو ریاستی دہشت گردی قراردیا۔