اعجازالحق نے حزب اختلاف پر زوردیا ہے کہ وہ توانائی ،پانی اوردوسرے شعبوں میں درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کرے

file photo

سیاسی پارٹیوں کو ملک میں درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کو مہلت دینی چاہیے: اعجاز الحق
21 اپریل 2017 (06:56)
0

پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے حزب اختلاف پر زوردیا ہے کہ وہ توانائی ،پانی اوردوسرے شعبوں میں درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کرے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کو مہلت دینی چاہیے۔
اعجازالحق نے کہاکہ خودبدعنوانی کے سکینڈلزمیں ملوث عناصر دوسروں سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پوری قوم کو ضبط وتحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کاانتظار کرناچاہیے۔


comments powered by Disqus