file photo

اقوام متحدہ کا مشرق وسطیٰ،قیام امن کیلئے سفارتکاری میں تیز ی پر زور
21 اپریل 2017 (06:50)
0

اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سفارتکاری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔
مشرق وسطیٰ میں سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کارNickolay Mladenov نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی صورتحال عالمی امن اورسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا کہ وہ بحران کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔