پاکستان ، چین تزویراتی شراکت داری خطے کے امن ، ترقی کیلئے ضروری ہے:ایاز
21 اپریل 2017 (06:36)
0

قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری خطے کے امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔
وہ اسلام آباد میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے رکن Lu Xinshe کی سربراہی میں پارٹی کے سات رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
Lu Xinshe نے کہاکہ پاکستان اور چین کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کااظہارکیاہے۔