پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اڑتیسویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔وہ چودہ جنوری انیس سو میں بھارتی پنجاب کے علاقے جالندھرمیں پیدا ہوئے۔حفیظ جالندھری نے انیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران حب الوطنی سے سرشار متعدد نغمات تحریر کئے۔انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔حفیظ جالندھری انیس سوبیاسی میں آج ہی کے دن دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔