پاکستان نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو مسترد کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں محصور غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ایک مستقل رکن کی جانب سے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے پراسے ویٹو کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 14ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم امریکی مخالفت کے باعث اسے منظور نہیں کیا گیا۔