Saturday, 14 December 2024, 06:21:22 pm
 
آئیڈیاز دوہزارچوبیس کے دوران ملک کے جدید ترین شاہپر 3 ڈرون کا افتتاح
November 21, 2024

کراچی میں آئیڈیاز دوہزارچوبیس کے دوران ملک کے جدید ترین Unmanned Aerial Vehicleشاہپرتھری کاافتتاح کردیاگیا ہے۔

گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کی جانب سے تیار کردہ جدید ترین شاہپرتھری اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ہے جو پینتیس ہزار فٹ کی بلندیوں پر جاسکتا ہے اورچوبیس گھنٹے پرواز کرسکتاہے۔

یہ بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔