Saturday, 20 April 2024, 03:19:32 am
پشاور شہر میں مثبت کورونا ٹیسٹ کا تناسب بڑھ گیا ہے: :اسد عمر
November 21, 2020

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پشاور شہر میں مثبت کورونا ٹیسٹ کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز مثبت ٹیسٹوں کی تعداد بڑھ کر13.39 فیصد تک جاپہنچی تھی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہرکے ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں202 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 50 آکسیجن کے کم بہائو پر ہیں۔

نہوں نے کہا کہ اس طرح134 مریض آکسیجن کے تیز بہائو پر ہیں جبکہ18 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز شہر کے ہسپتالوں میں کورونا وباء کے 14 مزید تشویشناک مریض داخل کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شہر میں عوامی اجتماعات منعقد کرکے سوائے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے اور کچھ نہیں کرسکتی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.