Monday, 30 November 2020, 12:20:42 am
گلگت بلتستان میں آزادانہ انتخابات منعقد ہوئے ہیں: میر افضل خان
November 21, 2020

 گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور پرامن انداز میں منعقد ہوئے ہیں۔
ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پولیس کے چودہ ہزار سے زائد اہلکاروں اور گلگت بلتستان اورملک کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے مناسب اقدامات کئے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی انتخابات کو منصفانہ اور شفاف قراردیا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.