Thursday, 28 March 2024, 03:40:27 pm
سردارمسعود کا مقبوضہ کشمیرمیں مقیم لوگوں کی امداد کیلئے انسانی راہداری کے قیام پرزور
November 21, 2019

File Photo

آزادکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے مقبوضہ کشمیرمیں مقیم لوگوں کی امداد کیلئے انسانی راہداری کے قیام پرزوردیاہے جنہیں شدیدلاک ڈائون اورمواصلاتی بندش کاسامناہے۔

انہوں نے یہ بات انقرہ میں کشمیرکے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ترکی سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی مدد کے لئے اپنی انسانی ہمدردی پرمبنی سفارتکاری کی کوششیں بروئے کارلائے جنہیں بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدام کے بعد شدیدپابندیوں کاسامناہے جس کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختارآئینی حیثیت منسوخ کرکے اسے مختلف حصوں میں تقسیم کردیاہے۔

آزادکشمیرکے صدرنے ترکی پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کے خاتمے کے لئے بھارت پراپنااثرورسوخ استعمال کرے۔

انہوں نے رواں سال ستمبرمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کوسراہا۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.