Friday, 29 March 2024, 10:49:25 am
شام:زمینی اورفضائی حملوں میں 21شہری ہلاک
November 21, 2019

شام کے صوبے ادلب میں سرکاری فوج کے زمینی اورفضائی حملوں میں دس بچوں سمیت کم ازکم اکیس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے انسانی حقوق کے ادارے نے بتایا کہ سرکاری فوج کی طرف سے فائرکیاگیاایک میزائل ترکی کی سرحد کے قریب گائوںQah کے نواحی علاقے میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے ایک عارضی کیمپ پرجاگراجس سے متعددافرادہلاک ہوگئے۔ادھرروس کے ایک جنگی طیارے نے بھی ادلب کے جنوبی قصبے Maaret al-Numan کو نشانہ بنایا جس میں چاربچوں سمیت چھ افرادہلاک ہوگئے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.