Monday, 16 December 2019, 01:20:01 am
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی کویت کےنومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد
November 21, 2019

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیخ صبا ح خالد الحمد ال صباح کو کویت کا وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس اہم تعلق کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔