Monday, 16 December 2019, 02:53:47 am
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر
November 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تقرری کا اطلاق رواں ماہ کی ستائیس تاریخ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی اگست کی انیس تاریخ کو جاری ہوچکا ہے۔