Monday, 16 December 2019, 01:34:34 am
کشمیر کی صورتحال، امریکی کانگریس کمیشن کی حالیہ رپورٹ اہم ہے: وزیر خارجہ
November 21, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے Lantasکمیشن کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں حالیہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

جمعرات کے روز دفتر خارجہ اسلام آباد میں کشمیر سیل کے پانچوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سمیت پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔