Monday, 16 December 2019, 02:20:39 am
حکومت تمام طبقوں کو صحت کی سستی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے،وزیراعظم
November 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقوں کو علاج معالجے کی معیاری اور سستی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ترقی پذیر ملکوں میں مختلف وبائی امراض کے خاتمے کیلئے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے گلوبل فنڈ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت گلوبل فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر سینڈز کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت کچھ نجی ہسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے اور بلوچستان' اندرون سندھ' خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں تپ دق کے خاتمے کیلئے ان ہسپتالوں سے علاج کیلئے استفادہ کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے وفد کو اس مجوزہ اقدام پر موثر طور پر عملدرآمد کیلئے حکومت کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔