Monday, 16 December 2019, 02:55:24 am
حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے، معاون خصوصی اطلاعات
November 21, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد اور ذمہ دا ر ذرائع ابلاغ کی ترقی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈوئچے ویلے کے ڈائریکٹر جنرل پیٹرلمبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیاخیالات اور رائے کے اظہار کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔