Monday, 16 December 2019, 01:31:50 am
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے، اسد قیصر
November 21, 2019

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو چین کے ساتھ سدا بہا ر دوستی پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی خصوصاً مسئلہ کشمیر پر حمایت کی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ نئے اقتصادی زون کے قیام سے ملک میں روزگار کے مواقع پیداہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔