Wednesday, 24 April 2024, 01:36:22 pm
انتونیو گتریزکا شمالی شام میں 30 لاکھ افراد کے تحفظ سےمتعلق گہری تشویش کااظہار
November 21, 2019

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گتریز نے شمالی شام میں تقریباً تیس لاکھ افراد کے تحفظ سے متعلق گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک  نے کہا ہے کہ اپریل سےاب تک پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر نے لڑائی کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جن میں سینکڑوں بچے شامل ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ پورے شام میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد افرادکو امداد کی ضرورت ہے جبکہ 60 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.