Wednesday, 12 December 2018, 10:20:11 am
ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں
November 22, 2018

ممتاز شاعرہ ،مصنفہ اور انسانی حقوق کی کارکن فہمیدہ ریاض کل رات لاہور میں انتقال کرگئیں۔

 ان کی عمر 72 برس تھی۔

 انہوں نے ریڈیو پاکستان سے ایک نیوز ریڈر کی حیثیت سے عملی زندگی کا آغاز کیا، ان کی پہلی ادبی کاوش ‘‘پتھر کی زبان’’ 1967 میں شائع ہوئی۔

 ان کے شعری مجموعوں میں دھوپ، پورا چاند، آدمی کی زندگی جبکہ ان کے ناولوں میں Zinda Bahar،Godaavari اورKarachi شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ فہمیدہ ریاض ملک میں خواتین کے حقوق اور جمہوریت کے لئے ایک مضبوط آواز تھی۔

 ادب کے میدان میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکتا ۔