Tuesday, 16 April 2024, 12:45:38 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا نوجوانوں میں اسلامی تاریخ بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور
October 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور دیا ہے۔ وہ فلم ساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر Emre Konuk ،سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی ایک تاریخی کردار ہیں جن کا مغرب کی جانب سے بھی حوالہ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بنائی جانیوالی سیریز سے نوجوانوں کو اس تاریخی کردار کے بارے میں آگہی ملے گی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کو صلاح الدین ایوبی سیریز کے بارے میں پاکستان اور ترکی کے مشترکہ منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ سیریز کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اس کی عکس بندی کا عمل اگلے سال اپریل میں شروع ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.